Pages

Thursday, June 25, 2015

aaj kal ka zamana aur zamana e jahiliyat

زمانہ جاہلیت(ظہور اسلام سے قبل) اور موجودہ زمانے کا اگر تقابلی جائزہ لیا جائے تو دونوں زمانوں میں بہت سی اقدار مشترک نظر آئیں گی...
اسلام سے پہلے قتل و خون کا بازار گرم رہتا تها ...برداشت کی انتہائ کمی کے باعث لوگ بات بات پہ تلواریں میان سے نکال لیتے....محفل _شباب و طعام سجی رہتیں...سرعام شراب نوشی ہوتی.شعر وشاعری عروج پہ تهی...عورتیں گهروں سے بے پردہ نکلتیں....اور جادو تعویز کا دهندہ بهی عام تها ...اب ذرا حالات حاضرہ پہ نظر ڈالیں...اب بهی لوگ خون ہے پیاسے ہیں. ..فرق یہ ہے کہ تلوار کی جگہ پستول نے لے لی ہے...ایک سیکنڈ میں کام تمام....محفلیں اب بهی سجتی ہیں. ...کوئ عورت اگر ننگے سر نکلتی ہے تو یہ کوئ نہیں پوچهے گا کہ ایسی بے پردگی کیوں....البتہ اگر کوئ پردے میں نکلے تو یہ ضرور پوچها جائے گا بهئ اتنی ملانی کیوں بنی پهرتی ہو...تعویز گنڈے نے تو باقاعدہ پیشہ اختیار کر لیا ہے...جو پستول سےقتل نہیں کر سکتا وہ سوئیاں چبهو کے کر دیتا ہے....خوف خدا ختم ہو گیا ہے یا قیامت کے آنے کا یقین نہیں رہا....قبر کا عذاب بهول گیا یا جہنم کی آگ ٹهنڈی لگنے لگی....سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا زمانہ جاہلیت واپس آگیا ہے....یا یہ قرب قیامت کی نشانیاں ہیں.

No comments:

Post a Comment